فواد چوہدری کی اڈیالہ جیل میں اوپن ٹرائل کی درخواست دائر

درخواست میں لوکل اور بین الاقوامی میڈیا کو جیل ٹرائل کورٹ کور کرنے کی اجازت دینے کی استدعا


ویب ڈیسک December 19, 2023
فوٹو فائل

توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چوہدری نے اڈیالہ جیل میں اوپن ٹرائل کی درخواست دائر کر دی۔

فواد چوہدری نے درخواست میں موقف دیا کہ شفافیت کے لیے جیل سماعت اوپن کی جائے، مجھے فیملی اور وکلا سے ملنے کی اجازت نہیں، لوکل اور انٹرنیشنل میڈیا کے بغیر ٹرائل قابل اعتراض ہے۔

درخواست میں لوکل اور بین الاقوامی میڈیا کو جیل ٹرائل کورٹ کور کرنے کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی۔ فواد چوہدری نے استدعا کی کہ اوپن ٹرائل کا حکم دیا جائے۔

فواد چوہدری نے وکیل فیصل چوہدری کے ذریعے اوپن ٹرائل کی درخواست دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں