ایچ بی ایل پی ایس ایل9 گلیڈی ایٹرز نے سرفراز کے مستقبل پر غور شروع کردیا
نومنتخب کوچ شین واٹسن بھی قیادت میں تبدیلی کے خواہاں ہیں، رپورٹس
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے کپتان سرفراز احمد کے مستقبل پر غور شروع کردیا۔
کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق نوجوان کرکٹر سعود شکیل اور ملتان سلطانز سے گلیڈی ایٹرز میں شامل ہونے والے ریلی روسو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی کیلئے مضبوط دعویدار ہیں۔
فرنچائز کی اعلیٰ قیادے سرفراز احمد کو ٹیم کی کپتانی دیئے جانے کے فیصلے کی طرف جھکاؤ رکھتے ہیں تاہم کئی افراد انکے 8 سالہ پی ایس ایل کپتانی کے دور کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ گلیڈی ایٹرز نے معین خان کو ہیڈکوچ کے عہدے سے ہٹادیا
پی ایس ایل ڈرافٹ کے دوران ابتدائی طور پر سرفراز کو کپتان نامزد کرنے کے باوجود فروری میں آنے والے سیزن کے آغاز سے قبل تبدیلی کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ یونائیٹڈ نے 2 کھلاڑیوں کے بدلے گلیڈی ایٹرز سے نسیم شاہ لے لیا
دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتانی سے متعلق کوچ شین واٹسن سے مشورہ لیا جائے گا اور وہ مبینہ طور پر قیادت میں تبدیلی کے حامی ہیں۔
واضح رہے کہ گلیڈی ایٹرز نے معین خان ہیڈ کوچ کے عہدے سے ترقی دیکر ٹیم ڈائریکٹر بنادیا ہے جبکہ ہیڈکوچ کیلئے شین واٹسن کی خدمات لی ہیں۔