خیبر پختونخوا میں اسکولوں کی سرمائی تعطیلات کا اعلان

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے چھٹیوں کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا


ویب ڈیسک December 19, 2023
(فوٹو : انٹرنیٹ)

خیبر پختونخوا کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے چھٹیوں کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق میدانی علاقوں میں موسم سرما کی تعطیل 23 دسمبر سے 31 دسمبر تک رہے گی۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ اسی طرح پہاڑی علاقوں میں 23 دسمبر سے 29 فروری 2024ء تک تعطیلات ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں