جنوبی کوریا کے اسپتال میں آتشزدگی سے 21 افراد ہلاک 7 زخمی
حادثے کے وقت اسپتال میں 80 کے قریب مریض موجود تھے، زیادہ اموات زہریلے دھویں سے دم گھٹنے کی وجہ سے واقع ہوئیں، حکام
ISLAMABAD:
جنوبی کوریا کی جان سانگ کاونٹی کے ایک اسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ 7 افراد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول کے جنوب میں واقع جان سانگ کاونٹی میں عمر رسیدہ افراد کے لئے قائم ہائیو سارانگ اسپتال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 20 مریضوں سمیت ایک نرس ہلاک جب کہ 7 افراد جھلس گئے جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے آگ پر آدھے گھنٹے کے بعد قابو پایا۔
جنوبی کوریائی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت اسپتال میں 80 کے قریب مریض موجود تھے، زیادہ اموات زہریلے دھویں سے دم گھٹنے کی وجہ سے واقع ہوئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد کی عمریں 70 اور 80 برس کے درمیان ہیں، یہ افراد خود سے اپنے چار پائی سے اٹھ بھی سکتے تھے۔
واضح رہے کہ ایک ہفتے قبل بھی جنوبی کوریا کے شہر گوینگ میں ایک بس اڈے پر آگ لگنے سے 7افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوئے تھے۔