ٹکٹ کے معاملے پر جھگڑا نواز شریف نے باپ بیٹے میں صلح کروادی

نواز شریف نے سابق ایم این اے میاں محمد فاروق اور ان کے بیٹے میاں معظم فاروق کے درمیان صلح کرائی


ندیم چوہدری December 19, 2023
فوٹو فائل

مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ٹکٹ کے معاملے پر ہونے باپ اور بیٹے میں ہونے والی لڑائی ختم کروا کے دونوں میں صلح کروادی۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے لئے مسلم لیگ ن فیصل آباد کے امیدواروں کی ٹکٹیں فائنل کرنے کے لئے لاہور میں ہونے والے اجلاس میں میاں نواز شریف نے سابق ایم این اے میاں محمد فاروق اور ان کے بیٹے میاں معظم فاروق کے درمیان صلح کرا دی۔

سابق ایم این اے میاں محمد فاروق مسلم لیگ ن کے دیرینہ کارکن ہیں جبکہ ان کے بیٹے میاں قاسم فاروق مسلم لیگ ن فیصل آباد ضلع کی تنظیم کے صدر ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے این اے 99 فیصل آباد پانچ سے ٹکٹ کے لئے لیگی قیادت کو درخواست دے رکھی ہے جبکہ میاں معظم فاروق سابق چئیرمین ضلع کونسل ہیں انہوں نے بھی اسی حلقے سے پارٹی سے قومی اسمبلی کا ٹکٹ مانگا ہے۔

دونوں آج مسلم لیگ ن کے لاہور میں ہونے والے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں شریک تھے۔

میاں نواز شریف نے میاں معظم فاروق کو ہدایت کی کہ وہ اپنے والد میاں فاروق سے معذرت کریں۔ ان کی قدموں کو چھوئیں اور اپنے لئے دنیا و آخرت میں آسانیوں کے طلب گار ہوں۔

میاں معظم فاروق معذرت کے لئے اپنے والد کے پاس گئے اور معافی مانگی جس پر میاں فاروق نے اُن کی معافی کو قبول کیا اور معظم فاروق کے سر پر بوسا بھی دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں