ہالی وڈ اسٹار کا گرل فرینڈ پر تشدد مارویل اسٹوڈیو نے فلمی پروجیکٹس سے نکال دیا
جوناتھن میجز ماوریل کی نئی سپر ہیرو فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے تھے
ہالی وڈ اسٹار جوناتھن میجرز کا اپنی سابقہ گرل فرینڈ پر تشدد ثابت ہونے کے بعد مارویل اسٹوڈیو نے انہیں اپنی فلمی پروجیکٹس سے نکال دیا۔
نیویارک جیوری نے اپنے فیصلے میں اداکار کو گرل فرینڈ پر تشدد کا مرتکب پایا ہے جس پر ہالی وڈ کے نامور اسٹوڈیو نے یہ فیصلہ کیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے بعد والٹ ڈزنی کے اسٹوڈیو مارویل کے ترجمان نے کہا کہ ماویل نے اداکار کو مستقبل کے فلمی پروجیکٹ سے باہر کردیا ہے۔
جوناتھن میجز ماوریل کی نئی سپر ہیرو فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے تھے اور انہیں 'ایوینجرز' سیریز کی فلم میں بھی کردار ادا کرنا تھا۔
واضح رہے کہ اداکار نے بلاک بسٹر فلم 'اینٹ مین' میں ولن کا کردار ادا کرکے پوری دنیا میں شہرت حاصل کی تھی۔