پاکستان کے حذیفہ ابراہیم یو ایس اوپن انڈر 19 اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

فائنل میں حذیفہ ابراہیم کا مقابلہ بھارتی نژاد امریکی کھلاڑی رشی سری واستاوا سے ہوگا


Sports Reporter December 19, 2023
فوٹو: ایکسپریس ویب

پاکستان کے حذیفہ ابراہیم یو ایس اوپن انڈر 19 اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق امریکا کے شہر فلاڈیلفیا میں جاری چیمپین شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان آرمی سے تعلق رکھنے والے حذیفہ ابراہیم نے ایکوا ڈور کے جیوئیر ایمیلو رومو لوپز کو باآسانی 0-3 سے شکست دی۔

ٹائٹل کے لیے حذیفہ ابراہیم کا مقابلہ ٹاپ سیڈ بھارتی نژاد امریکی کھلاڑی رشی سری واستاوا سے ہوگا۔ کوارٹر فائنل میں حذیفہ نے ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ کولمبیا کے جیوان اریساری کو سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے قابو کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں