پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات تعلقات میں بہتری کیلئے خوش آئند ہے امریکا

امریکا دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لئے تمام اقدامات کی حمایت کرتا ہے، جین ساکی


ویب ڈیسک May 28, 2014
امریکا دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے اقدامات کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، ترجمان امریک دفتر خارجہ۔ فوٹو؛ فائل

امریکا نے پاک بھارت وزارئے اعظم ملاقات کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری کے لئے اہم پیشرفت قرار دیا ہے۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی کا کہنا تھا امریکا دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لئے تمام اقدامات کی حمایت کرتا ہے، ہم دونوں ملکوں کے تعلقات کے حوالے سے محتاط ہے۔ جین ساکی نے کہا کہ امریکا دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے اقدامات کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کیونکہ یہ تمام خطے کے مفاد میں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے اپنے نو منتخب بھارتی ہم منصب نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی اور دونوں وزرائے اعظموں کے درمیان تقریبا 50 تک ملاقات بھی ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں