ڈومیسٹک کرکٹ بورڈ مضحکہ خیز تبدیلیوں کی وضاحتیں دینے لگا

جارحانہ کرکٹ سے اسکورنگ ریٹ میں بہتری لانے کا رجحان بڑھے گا،ترجمان

(فوٹو: فائل)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ڈومیسٹک کرکٹ میں مضحکہ خیز تبدیلیوں کی وضاحتیں دینے لگا۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کی پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلیاں آزمائشی طور پر مقابلوں کو جاندار بنانے کیلیے کی گئی ہیں، نئے سیزن کے ڈیٹا کا گزشتہ سے موازنہ کیا جائے گا، شرکا سے رائے طلب کرنے کے بعد کوئی حتمی فیصلہ ہوگا، کرکٹ کے ناقدین ان تبدیلیوں کے حوالے سے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فی الحال کوئی رائے قائم نہ کریں۔

ترجمان نے کہا کہ پہلی اننگز 80 اوورز تک محدود کرنے کا مقصد یہ ہے کہ جارحانہ کرکٹ سے اسکورنگ ریٹ میں بہتری لانے کا رجحان بڑھے۔


مزید پڑھیں: ''ڈومیسٹک کرکٹ ترجیح ہے'' احمد شہزاد کی ابوظہبی میں لیگ کھیلنے سے معذرت

یاد رہے کہ پہلی اننگز کو 80 اوورز تک محدود کرنے کے ساتھ یہ تبدیلیاں بھی متعارف کروائی گئی ہیں کہ اگر کوئی کپتان کسی اننگز کو 80 اوورز سے قبل ڈیکلیئر یا فورفیٹ کرتا ہے تو بولنگ سائیڈ کو بونس پوائنٹس حاصل ہوں گے۔

ٹاس کے بعد 5 منٹ میں بیٹنگ سائیڈ پچ پر 7 منٹ تک رول کرنے کی درخواست کرسکتی ہے۔
Load Next Story