میلبرن ٹیسٹ پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا

خرم شہزاد ممکنہ انجری کا شکار ہوسکتے ہیں، ذرائع

خرم شہزاد ممکنہ انجری کا شکار ہوسکتے ہیں، ذرائع (فوٹو: ایکسپریس ویب)

میلبرن ٹیسٹ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پرتھ ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو کرنے والے خرم شہزاد انجری کا شکار ہوگئے۔

نوجوان فاسٹ بولر کو جسم کے بائیں حصے میں تکلیف ہوئی ہے جس کے بعد انہیں ایم آر آئی اسکین کروایا گیا ہے،میڈیکل پینل کی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد بورڈ نوجوان فاسٹ بولر سے متعلق مزید تفصیلات جاری کرے گا۔

پرتھ ٹیسٹ میچ میں نوجوان فاسٹ بولر نے اسٹیو اسمتھ، مچل مارش، ڈیوڈ وارنر اور مارنش لبوشین کی وکٹیں حاصل کیں تھی۔


مزید پڑھیں: ''ابرار احمد آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر نہیں ہوئے''

قبل ازیں پرتھ ٹیسٹ میچ سے قبل ابرار احمد پرائم منسٹر الیون کے خلاف چار روزہ میچ میں دائیں گھٹنے میں تکلیف کی شکایت پر اسپنر کو میدان سے باہر جانا پڑا تھا، میڈیکل ٹیم اسپنر کا میڈیکل ٹیم نے معائنہ کیا بعدازاں انکا ایم آر آئی اسکین کرایا تھا اور انہیں آرام کا مشورہ دیا تھا۔

مزید پڑھیں: ابرار احمد پہلے ٹیسٹ سے باہر، ساجد خان کو آسٹریلیا بھیجنے کا فیصلہ

ابرار احمد میڈیکل ٹیم کی نگرانی ری ہبلیٹیشن جاری ہے تاہم توقع کی جارہی ہے کہ وہ میلبرن ٹیسٹ سے قبل مکمل فٹ ہوجائیں گے۔
Load Next Story