ٹی20 میں پاکستان کے نئے اوپنر کون ہوں گے چیف سلیکٹر نے بتادیا

ورلڈکپ سے قبل ٹیم کیلئے بہتر کمبینیشن بنانا چاہتے ہیں، وہاب ریاض


ویب ڈیسک December 20, 2023
ورلڈکپ سے قبل ٹیم کیلئے بہتر کمبینیشن بنانا چاہتے ہیں، وہاب ریاض (فوٹو: پی سی بی)

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے ٹی20 میں اوپنرز کے حوالے سے اہم انکشافات کردیئے۔

گزشتہ روز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دورہ نیوزی لینڈ کے دوران 5 میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا، چیف سلیکٹر سے سوال ہوا کہ مختصر فارمیٹ میں کیا بابر اور رضوان ہی اوپن کریں گے؟ جس پر وہاب ریاض نے جواب دیا کہ قومی ٹیم کو تجربات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ورلڈکپ سے قبل کمبینیشن بناسکیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں صاحبزادہ فرحان بطور اوپنر کھیلتے رہے ہیں، اگر وہ دورہ نیوزی لینڈ کے دوران اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہیں تو وہ اوپن کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: دورہ نیوزی لینڈ؛ قومی ٹیم کا اعلان، 3 وکٹ کیپر شامل

چیف سلیکٹر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ میں بدقسمتی سے مسلسل کارکردگی دکھانے والے کو نئے آنے والے پر ترجیع دی جاتی ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ کھلاڑیوں کو مسلسل مواقع دیں تاکہ انہیں شکوہ نہ ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں