پیچھے ہٹ جاؤ سلمان خان نے آنکھیں دِکھا کر ہجوم کو خاموش کروا دیا
سوشل میڈیا صارفین نے غصہ کرنے پر سلمان خان پر کڑی تنقید کی
بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے غصے میں آنکھیں دِکھا کر مداحوں اور صحافیوں کے ہجوم کو خاموش کروادیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
گزشتہ شب سلمان خان کے بھائی سہیل خان نے ممبئی میں اپنی سالگرہ کی تقریب منعقد کی تھی جس میں اُن کی پوری فیملی نے شرکت کی تھی، اس سالگرہ کی تقریب کی کوئی ویڈیو منظرِ عام پر نہیں آئی، تاہم تقریب کے ختم ہونے کے بعد کی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں سلمان خان کو تقریب کے مقام سے باہر آتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، وہ اپنی والدہ کا ہاتھ پکڑ کر اُنہیں سیڑھیوں سے نیچے اُتار رہے ہیں۔
دوسری ویڈیو میں سلمان خان کو اپنی گاڑی کی طرف جاتے ہوئے دِکھایا گیا ہے، مذکورہ ویڈیو میں سلمان خان جیسے ہی اپنی گاڑی کے پاس پہنچتے ہیں تو وہاں موجود مداحوں اور صحافیوں کا ہجوم شور کرنے لگتا ہے جس پر اداکار غصے سے سب کو دیکھتے ہیں۔
سلمان خان کے غصے سے دیکھنے پر ہجوم خاموش ہوجاتا ہے، اداکار غصے میں کہتے ہیں "پیچھے ہٹ جاؤ" اور یہ کہہ کر گاڑی میں بیٹھ جاتے ہیں جبکہ ویڈیو میں وہ بظاہر پریشان بھی نظر آئے۔
اداکار کی ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے کچھ صارفین نے اُن کے غصے پر اُنہیں تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ کچھ صارفین نے کہا کہ سلمان خان کی آنکھوں سے ہی سب ڈر جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں سال 12 نومبر کو دیوالی کے موقع پر سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم "ٹائیگر 3" ریلیز ہوئی تھی جس نے باکس آفس پر 446.33 کروڑ کا بزنس کیا۔