سندھ کے کئی اضلاع میں جمعے کو گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان
کراچی میں اگلے 3 روز موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان، کم سے کم درجہ حرارت 13 سے15 ڈگری ہوسکتا ہے
سندھ کے کئی اضلاع میں جمعے کے روز گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے ایک نئے مغربی سلسلے کے پاکستان میں داخل ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس کے مطابق جمعرات کی رات سے ایک معتدل مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے ۔
نئے سلسلے کے داخل ہونے کے نتیجے میں جمعے کے روز قمبر، شہدادکوٹ،لاڑکانہ،شکار پور،جیکب آباد،کشمور،گھوٹکی اور سکھرسمیت دیگر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اگلے 3 روز کے دوران موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے ۔ شہر قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 13 سے15 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔