دنیا میں ٹیکنالوجی کی مدد سے ترقی ممکن ہوئی نگراں وزیراعظم

تعلیمی ادارے میرے دل کے قریب ہیں، انوار الحق کاکڑ


ویب ڈیسک December 20, 2023
طلبا کو تسخیر اور دریافت پر توانائی صرف کرنا چاہیے، نگراں وزیراعظم:فوٹو:فائل

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ طلبا کو تسخیر اور دریافت پر توانائی صرف کرنا چاہیے۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے غلام اسحٰق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ٹیکنالوجی کی مدد سے ہی ترقی ممکن ہوئی۔ طلبا کو تسخیر اور دریافت پر توانائی صرف کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی ادارے میرے دل کے قریب ہیں۔ میں ان لوگوں کی بہت تعریف کرتا ہوں جنہوں نےاس انسٹی ٹیوٹ کا تصور پیش کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں