
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پنجاب کنگز کی شریک مالک پریتی زنٹا اور انکی ٹیم کے اراکین نے غیر ارادی طور پر ایک کھلاڑی کو اسکواڈ کا حصہ بنایا، آرگنائزر نے ششانک سنگھ کو 20 لاکھ روپے کی نیلامی کیساتھ بولی کا آغاز کیا تو فرنچائز نے فوری طور پر انہیں خرید لیا بعدازاں انہیں غلطی کا احساس ہوا تاہم جب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل2024؛ پیٹ کمنز دوسرے مہنگے ترین کرکٹر بن گئے
پریتی زنٹا نے کھلاڑی کی نیلامی کیلئے پیڈل اٹھایا اور آرگنائزر نے پلئیر کے پنجاب کنگز میں شمولیت کا اعلان کردیا تاہم کنگز نے فیصلہ واپس لینے کا کہا تو میزبان نے انکار کردیا اور یوں کھلاڑی انکے اسکواڈ کا حصہ بن گیا۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل؛ مچل اسٹارک مہنگے ترین کرکٹر، نائٹ رائیڈرز نے کتنے میں خریدا؟
ایسا واقعہ آئی پی ایل کی تاریخ میں پہلی بار پیش آیا ہے، جسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
کنگز کی فرنچائز کے اعلیٰ عہدیداران نے میزبان ملیکا کو کہا کہ ششانک سنگھ کی خریداری کیلئے بولی لگی تو آپ کو انکے ساتھ ہی جانا ہوگا۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل2024؛ بالنگ قوانین میں بڑی تبدیلی کردی گئی
دوسری جانب پنجاب کنگز میں حادثاتی طور پر ڈرافٹ میں نام آنے پر کھلاڑی بھی حیران ہے، انہوں نے سال 2022 کے سیزن میں سن رائزرز حیدرآباد کی نمائندگی کی تھی۔
Fantastic scenes here as the notoriously inept Punjab Kings manage to not only purchase a player they didn't want, (Shashank Singh), they also admit to this in front of literally everyone. Singh we can guess is sat at home wondering whether to show up in March. #IPLAuction #pbks pic.twitter.com/PtLQv9t07H
- Punjab Kings UK (@PunjabKingsUK) December 19, 2023
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔