سارہ انعام قتل مجرم شاہنواز نے سزائے موت کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے ٹرائل کورٹ کا 14 دسمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا


ویب ڈیسک December 20, 2023
(فوٹو: فائل)

سارہ انعام قتل کیس میں مجرم شاہنواز امیر نے سزائے موت کے فیصلے کے خلاف اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی۔

ایڈوکیٹ نثار اصغر کے ذریعے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا۔

درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے ٹرائل کورٹ کا 14 دسمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دینے اور مجرم شاہ نواز امیر کو مقدمے سے بری کرنے کی استدعا کی گئی۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ ٹرائل کورٹ نے شاہنواز امیر کو سزائے موت کا حکم دیا جبکہ شریک ملزمہ ثمینہ شاہ کو بری کیا، شاہنواز امیر کو سزا دینے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون اور حقائق کے منافی ہے اس لیے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ قانون کی نظر میں برقرار نہیں رہ سکتا۔

مجرم نے درخواست میں موقف اپنایا کہ فرد جرم کے لیے استغاثہ نے کہانی گھڑی تھی، استغاثہ ٹھوس شواہد پیش کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔

واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ نے شاہنواز امیر کو سزائے موت اور 10 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا کا حکم دیا تھا۔ سارہ انعام کو 23 دسمبر 2022 کو اسلام آباد میں قتل کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں