مودی سرکار کا اپوزیشن کیخلاف کریک ڈاون 141 ارکان اسمبلی معطل

ارکان کی معطلی کا مقصد اہم بل ایوان میں بحث کے بغیر منظور کروانا ہے، کانگریس

اپنے ساتھیوں کی معطلی کیخلاف احتجاج کرنے والوں کی بھی رکنیت معطل کردی گئی:فوٹو:سوشل میڈیا

بھارت کی مودی سرکار نے اپوزیشن کی آواز دبانے کے لیے 141 ارکان اسمبلی کو معطل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنانے والے 141 اپوزیشن ارکان کی لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی رکنیت معطل کردی گئی۔ بھارت کی تاریخ میں پہلی باراتنی بڑی تعداد میں ارکان اسمبلی کی معطلی ہوئی ہے۔


رپورٹس کے مطابق معطل ہونے والے ارکان اسمبلی میں وہ ارکان بھی شامل ہیں جو اپنے ساتھیوں کی معطلی کیخلاف احتجاج کررہے تھے۔ اپوزیشن اراکین کو مبینہ طور پر ایوان کی کارروائی میں خلل ڈالنے کے الزام میں معطل کیا گیا۔

اپوزیشن پارٹی کانگریس کا کہنا ہے کہ ارکان کو معطل کرنے کا مقصد مودی سرکار کی جانب سے اہم بلوں کو بغیر ایوان میں بحث کیے منظور کروانا ہے۔
Load Next Story