امیر کویت شیخ مشعل الصباح نے منصب کا حلف اٹھا لیا

سابق امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی وفات کے بعد شیخ مشعل کو کویت کا امیر مقرر کیا گیا تھا

شیخ مشعل کویت کے 17ویں امیر ہیں:فوٹو:کویتی نیوزایجنسی

کویت کے نئے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے اپنے منصب کا حلف اٹھا لیا۔

کویت کی نیوز ایجنسی کے مطابق امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے آج پارلیمنٹ کے اجلاس میں اپنے منصب کا حلف اٹھایا۔ شیخ مشعل الأحمد الجابر الصباح کویت کے 17 ویں امیر ہیں۔


مزید پڑھیں: امیرکویت شیخ نواف الصباح انتقال کرگئے

سابق امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی وفات کے بعد شیخ مشعل کو کویت کا امیر مقرر کیا گیا تھا۔شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح 27 دسمبر 1940 کو پیدا ہوئے۔ وہ سابق امیر کویت شیخ احمد الجابر الصباح کے 7 ویں صاحبزادے ہیں۔ انہیں 7 اکتوبر 2020 کو کویت کا ولی عہد مقرر کیا تھا۔

 
Load Next Story