شاہ رخ خان اپنے ساتھی اداکار سنیل شیٹھی کو رُلانے کیلئے تیار

شاہ رخ خان 2023 کی اپنی تیسری فلم "ڈنکی" کی ریلیز کی تیاریوں اور تشہیری مہم میں مصروف ہیں

شاہ رخ خان اور سنیل شیٹی نے فلم 'میں ہوں نا' میں ایک ساتھ کام کیا تھا : فوٹو : ویب ڈیسک

بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ اُن کی نئی آنے والی فلم "ڈنکی" کی وجہ سے سنیل شیٹھی رونے لگ جائیں گے۔

شاہ رخ خان 2023 کی اپنی تیسری فلم "ڈنکی" کی ریلیز کی تیاریوں اور تشہیری مہم میں مصروف ہیں، ایسے میں اُن کے ساتھی اداکاروں کی جانب سے "ڈنکی" کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

انہی اداکاروں میں شاہ رخ خان کے ساتھی اداکار سنیل شیٹھی بھی شامل ہیں جنہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کی گئی اپنی پوسٹ میں کہا کہ "میں ریلیز کے پہلے دن ہی سب سے پہلے 'ڈنکی' دیکھوں گا"۔

سنیل شیٹھی نے کہا کہ "بڑی اسکرین پر ڈنکی کا جادو دیکھنے کے لیے بےتاب ہوں جبکہ میں اس فلم کی پوری کاسٹ اور ٹیم کے لیے بہت زیادہ خوش ہوں"۔

اس پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے شاہ رخ خان نے سنیل شیٹھی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ "مجھے امید ہے کہ آپ تھیٹر میں ڈنکی کی شاندار کہانی دیکھ کر ہنسیں گے اور روئیں گے بھی جیسا کر اکثر راجو سر (راجکمار ہیرانی) کی فلمیں دیکھ کر ہوتا ہے"۔

Load Next Story