تاحیات نااہلی سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی لارجر بینچ تشکیل
خواہشمند امیدواروں کو سپریم کورٹ میں اپنا جامع تحریری جواب جمع کروانے کی دعوت
تاحیات نااہلی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے اور الیکشن ایکٹ میں تضاد کا معاملہ،چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سات رکنی لارجر بینچ تشکیل دیدیا گیا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے تاحیات نااہلی سے متعلق عدالتی فیصلے اور الیکشن ایکٹ میں تضاد کے بارے میں حتمی فیصلے کیلئے سات رکنی لارجر بنچ تشکیل دیتے ہوئے اخبارات میں اشتہار جاری کردیا.
اشتہار کے متن میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 62 ون ایف اور الیکشن ایکٹ کے سیکشن 232 کے تحت نااہلی کی مدت کا سوال اٹھا،عدالتی فیصلے کا اثر آئندہ عام انتخابات میں امیدواروں پر بھی ہو سکتا ہے،خواہشمند امیدوار چاہیں تو سپریم کورٹ میں اپنا جامع تحریری جواب جمع کروا سکتے ہیں۔
مذکورہ اپیلوں اور دیگر مقدمات کی سماعت دو جنوری 2024 کو سات رکنی بینچ کرے گا،اطلاع عام ہے کہ کوئی بھی جامع جواب جمع کرا سکتا ہے جس میں انفرادی مقدمات کے حقائق پر بحث نہ ہو.