سابق صدر مملکت آصف زرداری پولوگراؤنڈ ریفرنس میں بری

عدالت نے ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنسز میں بریت کی درخواستیں مسترد کردیں

آصف زرداری کی اے آر وائی گولڈ اورارسس ٹریکٹر ریفرنسز میں بریت کی درخواستوں کا فیصلہ 4 جون کو سنایا جائے گا۔ فوٹو: فائل

احتساب عدالت نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو پولو گراؤنڈ ریفرنس میں بری جبکہ ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنسز میں بریت کی درخواستیں مسترد کردیں۔


راولپنڈی کی احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جانب سے نیب ریفرنسز میں بریت کی درخواستوں کی سماعت کے بعد پہلے سے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں پولو گراؤنڈ ریفرنس میں بری کردیا جبکہ ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنسز میں بریت کی درخواستیں مستردکردیں۔ اس کے علاوہ اے آر وائی گولڈ اورارسس ٹریکٹر ریفرنسز میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ 4 جون کو سنایا جائے گا۔ عدالت نے ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنسز میں آئندہ سماعت میں گواہوں کو بھی طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق صدر کے خلاف 16 برس قبل کرپشن کے مقدمات دائر کئے گئے تھے تاہم مختلف وجوہات کی بنا پر اب تک ان پر فیصلے نہیں سنائے جاسکے۔
Load Next Story