صوابی سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو رہاکرنے کا حکم

اسد قیصر کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہائی کے احکامات جاری کردیے گئے۔


ویب ڈیسک December 20, 2023
اسد قیصر کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہائی کے احکامات جاری کردیے گئے۔

انتظامیہ نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

ڈپٹی کمشنر صوابی نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی تین ایم پی او میں گرفتاری کا حکم نامہ واپس لے لیا۔

8 دسمبر کو 3 ایم پی او کے تحت سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی گرفتاری کا حکم جاری ہوا تھا۔

اسد قیصر کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہائی کے احکامات جاری کردیے گئے۔ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر اس وقت مردان جیل میں قید ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں