سرفراز بنگلزئی کا ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈالنا خوش آئند ہے وزیراعظم
شمولیت کے ذریعے امن کا حصول ایک ایسی حکمت عملی ہے جس سے ہماری ریاست اور ادارے بہترین انداز سے کام لے رہے ہیں، ٹویٹ
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کالعدم بلوچ قوم پرست تنظیم کے سربراہ سرفراز بنگلزئی کے اپنے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈالنے کا خیرمقد کرتے ہوئے اسے پاکستان اور بلوچستان کے لیے خوش آئندہ قرار دیا ہے۔
ایکس ( ٹوئٹر ) پر اپنے پیغام میں نگراں وزیراعظم نے کہا ہے کہ سرفراز بنگلزئی عرف مرید بلوچ ( بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے سربراہ ) کا اپنے ساتھیوں اور خاندان کے افراد کے ہمراہ ہتھیار ڈالنا پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کے لیے خوش آئند ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ماضی قریب میں کالعدم بی این اے کے سابق کمانڈر گلزار امام شنبے کو گرفتار کرکے مرکزی دھارے میں شامل کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ شمولیت کے ذریعے امن کا حصول ایک ایسی حکمت عملی ہے جس سے ہماری ریاست اور ادارے بہترین انداز سے کام لے رہے ہیں اور تنہا ہوجانےو الے جنگجوؤں کو پھر سے عام آدمی کی طرح معاشرے کا حصہ بنانے کے لیے فعال طریقے سے کام کررہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ اسٹریٹجک اقدام دیرپا امن، باہمی افہام و تفہیم، اور معاشروں کی تعمیر نو کی بنیاد بن رہا ہے۔
انوارالحق نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ہم سب مل جل کر اپنی آنے والی نسلوں کے لیے پرامن اور محفوظ مستقبل کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں قانون نافذ کرنےو الے اداروں اور خفیہ ایجنسیوں ، بالخصوص آئی ایس آئی کی کوششوں کو سراہتا ہوں جس نے اس پیچیدہ آپریشن کی منصوبہ بندی کی اور اسے ممکن بنایا۔