عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس سماعت کیلیے مقرر

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر 23 دسمبر کو ریفرنس پر سماعت کریں گے، ملزمان کو طلبی کے نوٹسسز جاری


December 20, 2023
فوٹو فائل

احتساب عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس کو سماعت کیلیے مقرر کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک روز قبل نیب کی جانب سے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی خلاف دائر ہونے والے ریفرنس پر احتساب عدالت میں 23 دسمبر کو سماعت جج محمد بشیر کریں گے۔

مزید پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ نیب ریفرنس دائر

احتساب عدالت نے سماعت کے حوالے سے ملزمان کو طلبی کے نوٹس جاری کردیے۔

واضح رہے کہ نیب کی جانب سے گزشتہ روز دائر ہونے والے ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ وزارت عظمیٰ کے دوران بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو مختلف سربراہان مملکت کی جانب سے 108 تحائف ملے جن میں سے 58 تحائف ملزمان نے رکھ لیے۔

ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال یکم اگست کو چیئرمین نیب نےتوشہ خانہ ریفرنس پر تحقیقات شروع کرنے کے احکامات دیے اور پھر ڈی جی نیب نے گزشتہ سال 5 اگست کو شروع کیں۔


ریفرنس کے مطابق رواں سال 14 جولائی کو توشہ خانہ کی تحقیقات تفتیش میں تبدیل ہوئیں، بانی پی ٹی آئی نے سعودی ولی عہد سے موصول ہونے والا جیولری سیٹ انتہائی کم رقم کے عوض رکھا گیا، توشہ خانہ قوانین کے مطابق تمام تحائف توشہ خانہ میں رپورٹ کرنے لازم ہیں۔

نیب حکام نے ریفرنس میں بتایا کہ دوران تفتیش معلوم ہوا بشریٰ بی بی کا سعودی ولی عہد سے جیولری سیٹ تحفے میں ملا، جیولری سیٹ ملٹری سیکرٹری کے زریعے توشہ خانہ میں رپورٹ تو ہوا لیکن جمع نہیں کروایا گیا، بشریٰ بی بی، بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ قوانین کی خلاف وزری کی،بشریٰ بی بی، بانی پی ٹی آئی نے اتھارٹی کا استعمال کرتے ہوئے جیولری سیٹ کی من پسند قیمت لگوائی۔

نیب ریفرنس کے مطابق بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی نے جیولری سیٹ 90 لاکھ روپے رقم کی ادائیگی عوض وصول کرلیا،توشہ خانہ تحقیقات سے معلوم ہواکہ قیمت کا اندازہ لگانے والے پرائیویٹ فرد سے لگوائی گئی کو انتہائی کم قیمت تھی بعد ازاں جیولری سیٹ کی اصل قیمت لگانے کے لیے دبئی کے ماہر سے بھی رابطہ کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں