کراچی جائیداد کے تنازع پر بھائی نے بیوہ بہن کو ذبح کردیا
بھائی کے ساتھ رہائش پذیر بیوہ بہن بے اولاد تھی، نشے کے عادی ملزم کا جائیداد میں حصہ نہ دینے پر قتل کرنے کا اعتراف
شہر قائد میں بھائی نے جائیداد کے تنازع پر بیوہ بہن کو تیز دھار آلے سے ذبح کردیا۔
عزیز آباد میں حسین آباد کے علاقے بلاک 3 صدیق آباد میں گھر کے اندر بھائی نے جائیداد کے تنازع پر بیوہ بہن کو تیز دھار آلے سے ذبح کر دیا ۔
پولیس کے مطابق مکان نمبر 1322/3 میں خاتون کو تیز دھار آلے کے وار سے ذبح کر کے قتل کر دیا گیا ، جس کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر کارروائی کے لیے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا ۔
مقتولہ کی شناخت 55 سالہ کلثوم زوجہ عبدالمجید کے نام سے کی گئی ، جسے اس کے بھائی نے چھری کے وار کر کے قتل کیا ۔ پولیس نے علاقہ مکینوں کی مدد سے ملزم کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا ۔
گرفتار ملزم نشے کا عادی ہے جب کہ مقتولہ بیوہ اور بے اولاد ہے اور وہ بھائی کے ساتھ ہی رہائش پذیر تھی ۔ مقتولہ کا بھائی سے جائیداد کے تنازع پر جھگڑا ہواتھا ۔ گرفتار ملزم نعیم عبد الکریم سے آلہ قتل چھری برآمد کر لی گئی۔
قتل کے دوران خود ملزم کے ہاتھ بھی زخمی ہوئے ہیں۔ ملزم نے پولیس کو بتایا کہ وہ 2 بھائی اور 4 بہنیں ہیں ۔ بہن بھائیوں نے والدہ کا فلیٹ فروخت کر دیا تھا اور اس کا حصہ نہیں دیا، جس پر اس نے بہن کو قتل کیا ہے۔ پولیس نے واقعے سے متعلق مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔