الیکشن اب رکیں گے نہیں مارچ سے پہلے ہوں گے آرمی چیف

لاجسٹکس کے باعث ایک دو روز کی تاخیر ہوسکتی ہے اس سے زیادہ نہیں ، آرمی چیف


ویب ڈیسک December 21, 2023
آرمی چیف نے واشنگٹن میں پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کی:فوٹو:وی او اے

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات مارچ سے پہلے ہوں گے۔

جنرل عاصم منیر نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی تقریب میں شرکت کی ۔ تقریب میں موجود پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت طاہر جاوید نے امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ لاجسٹکس کی وجہ سے انتخابات کچھ دن آگے پیچھے ہوسکتے ہیں لیکن الیکشن رکیں گے نہیں اور ہرصورت مارچ میں سینٹ کے انتخابات سے پہلے ہوں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان بلاک پالیٹکس کے بجائے دوست ممالک کیساتھ متوازن تعلقات پر یقین رکھتا ہے، آرمی چیف

آرمی چیف نے پاکستانی نژاد امریکیوں سے معیشت ، دہشتگردی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور زراعت سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اورپاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو سراہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں