دشمن نے اشتعال دلایا تو جوہری حملہ کردیں گے شمالی کوریا
ہمارے میزائل تجربات دشمن کے لیے پیغام ہیں، کم جونگ ان
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے ایک بار پھر ایٹمی حملے کی دھمکی دے دی۔
شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے بیان میں کہا کہ اگر دشمنوں نے ہمیں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دی تو ہم خود ایٹمی حملہ کردیں گے۔
کم جونگ ان کا مزید کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربات فورسز کے عزم اور دشمنوں کو خبردار کرنے کا پیغام ہیں۔ دشمن اگر ہمیں نیوکلئیر ہتھیاروں سے اکسانے کی کوشش کرے گا تو ہم خود جوہری حملہ کردیں گے۔ ہماری فورسز ہر طرح کے چینلجز کے لیے تیار ہیں۔
شمالی کوریا کی جانب سے رواں ہفتے کے آغاز پر بھی میزائل تجربات کیے گئے ہیں جس کی امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا نے مذمت کی ہے۔ شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے متعلق اپنی پالیسی کے باعث عالمی پابندیوں کا سامنا ہے۔