آئی پی ایل2024 اسٹارک کی تاریخی بولی اہلیہ کا بیان سامنے آگیا

اسٹارک انڈین پریمئیر لیگ کی تاریخ کے مہنگے ترین کرکٹر بن گئے ہیں

اسٹارک انڈین پریمئیر لیگ کی تاریخ کے مہنگے ترین کرکٹر بن گئے ہیں (فوٹو: ایکسپریس ویب)

آسٹریلوی ویمنز ٹیم کی کپتان ایلیسا ہیلی نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں شوہر مچل اسٹارک کی تاریخی بولی لب کشائی کردی۔

بھارت کیخلاف واحد ٹیسٹ میچ کیلئے ہندوستان میں موجود آسٹریلوی کرکٹر کی اہلیہ ایلیسا ہیلی نے کہا کہ انڈین پریمئیر لیگ میں تاریخی بولی اس بات کا ثبوت ہے کہ مچل نے 8 سال خوب محنت کی جبکہ ملک کو ترجیع دیکر میگا ایونٹ میں کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

گزشتہ دنوں آئی پی ایل نیلامی کے دوران مچل اسٹارک کو معروف فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 24.75 بھارتی کروڑ روپے (یعنی امریکی ڈالر میں 2 لاکھ 97 ہزار امریکی ڈالر) میں خریدا تھا۔ جس کے بعد وہ دنیا کے مہنگے ترین کرکٹر بن گئے تھے۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل؛ مچل اسٹارک مہنگے ترین کرکٹر، نائٹ رائیڈرز نے کتنے میں خریدا؟


اس سے قبل آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو سن رائزرز حیدرآباد نے 20.40 بھارتی کروڑ (امریکی ڈالر میں 2 لاکھ 45 ہزار امریکی ڈالر) میں ٹیم میں شامل کیا تھا، وہ آئی پی ایل کی تاریخ کے دوسرے مہنگے ترین کرکتر بنے تھے۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل2024؛ پیٹ کمنز دوسرے مہنگے ترین کرکٹر بن گئے

واضح رہے کہ مچل اسٹارک نے 8 سال کے طویل عرصے بعد انڈین پریمئیر لیگ میں واپسی کی ہے، وہ بین الاقوامی کرکٹ میں توجہ دینے کیلئے لیگز میں کھیلنے سے گریز کررہے تھے۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل2024؛ بالنگ قوانین میں بڑی تبدیلی کردی گئی

مچل اسٹارک نے سال 2014 میں اپنے آئی پی ایل کیرئیر کا آغاز رائل چیلنجرز بنگلور کے ساتھ کیا تھا، جہاں انہوں نے 28.71 کی اوسب سے 14 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ اگلے برس 13 میچوں میں صرف 14.55 کی شاندار اوسط کے ساتھ 20 وکٹیں لیکر کامیاب بالر رہے تھے۔
Load Next Story