کراچی ملک کا معاشی حب ہے اور وہاں ہر قیمت پر امن قائم کرنا ہوگا وزیراعظم

کراچی تا لاہور موٹروے منصوبے پر چند ماہ میں کام شروع ہوجائے گا، نوازشریف


ویب ڈیسک May 28, 2014
اجلاس میں وزیراعظم کو سندھ میں امن وامان کے مسائل سے آگاہ کیا گیا۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے اور وہاں ہر قیمت پر امن قائم کرنا ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن)سندھ کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں سلیم ضیا،عرفان اللہ مروت،ماروی میمن،امیر بخش بھٹو،راحیلہ مگسی اور مسرور جتوئی سمیت دیگر لیگی رہنماؤں نے شرکت کی جبکہ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خاں بھی خصوصی طور پر شریک تھے۔

اجلاس میں سندھ کی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا جبکہ اس دوران وزیراعظم کو سندھ میں امن وامان کے مسائل سے بھی آگاہ کیا گیا،اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ کراچی ملک کا معاشی مرکز ہے وہاں ہر صورت امن قائم کرنا ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ کراچی تا لاہور موٹروے منصوبے پر چند ماہ میں کام شروع ہوجائے گا اور اس سے عوام کے لیے روزگار کے لاکھوں مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |