میلبرن ٹیسٹ خرم شہزاد کی جگہ کس بالر کو شامل کیا جائے گا سعود شکیل نے عندیہ دیدیا

پرتھ ٹیسٹ کی وکٹ ایشیائی بیٹرز کیلئے مشکل تھیں، مڈل آرڈر بیٹر


ویب ڈیسک December 21, 2023
پرتھ ٹیسٹ کی وکٹ ایشیائی بیٹرز کیلئے مشکل تھیں، مڈل آرڈر بیٹر (فوٹو: فائل)

قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے آسٹریلیا کے خلاف میلبرن ٹیسٹ میں انجری کے شکار خرم شہزاد کے متبادل کا عندیہ دیدیا۔

میلبرن میں پریکٹس سیشن کے دوران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعود شکیل نے کہا کہ فاسٹ بولر حسن علی اور میر حمزہ کینگروز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے متبادل کھلاڑی کے طور پر پلئینگ الیون کا حصہ بن سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انجریز کھیل کا حصہ ہیں، دعا ہے خرم شہزاد جلد صحتیاب ہوکر واپس ٹیم میں جگہ بنائیں۔

مزید پڑھیں: قومی ٹیم کیلئے بری خبر! فاسٹ بولر انجری کا شکار ہوکر سیریز سے باہر

پرتھ ٹیسٹ میچ کے دونوں اننگز میں بالترتیب 28 اور 24 رنز کی اننگز کھیلنے والے مڈل آرڈر بیٹر نے کہا کہ کوشش کروں گا مثبت انداز میں کھیل کر ٹیم کیلئے زیادہ سے زیادہ رنز اسکور کروں، پرتھ کی وکٹیں ایشیائی بیٹرز کیلئے مشکل تھیں۔

مزید پڑھیں: میلبرن ٹیسٹ؛ پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا

میلبرن کی پچ کا ذکر کرتے ہوئے سعود شکیل نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار لگ رہی ہے، یہاں کی پچ ایشیائی کنڈیشنز کے مطابق باؤنس کررہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں