الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران کا چیف الیکشن کمشنر پر اعتماد کا اظہار

ارکان نے باور کروایا اب تک کے تمام فیصلے باہمی مشاورت سے ہوئے ہیں


ویب ڈیسک December 21, 2023
ارکان نے باور کروایا اب تک کے تمام فیصلے باہمی مشاورت سے ہوئے ہیں

الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران نے چیف الیکشن کمشنر پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق الیکشن کمیشن تمام فیصلے باہمی مشاورت اور قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مشترکہ طور پر کرتا ہے ۔ الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بار کونسلز کا الیکشن کمیشن پر تحفظات کا اظہار، سپریم کورٹ سے نوٹس کا مطالبہ

ارکان نے باور کروایا ہے کہ ابھی تک کے تمام فیصلے باہمی مشاورت سے ہوئے ہیں۔ تمام اضلاع کا سیٹوں کا کوٹہ بھی الیکشن کمیشن نے باہمی رضا مندی اور قانونی تقاضوں سے طے کیا۔

ترجمان کے مطابق حلقہ بندی کمیٹیوں نے ابتدائی حلقہ بندی کی اور پھر اعتراضات داخل ہونے کے بعد کمیشن نے ان پر فیصلے کئے ۔ ضلع حافظ آباد کے بارے میں اعتراضات کا فیصلہ بھی 5 ممبر بینچ نے مکمل ہم آہنگی سے کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار اور سندھ ہائیکورٹ بار نے چیف الیکشن کمشنر پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حلقہ بندیوں پر اعتراض اٹھا دیے ہیں۔

پاکستان بار کونسل نے کہا ہے کہ ضلع ضلع حافظ آباد کی قومی اسمبلی کی دو نشستیں تھیں جو نئی حلقہ بندیوں کے بعد ایک رہ گئی ہے۔ جو کہ حلقہ بندیوں کو جان بوجھ کر تبدیل کرنے کے مترادف ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں