امریکا کا شامی باغیوں کو مالی اور عسکری تعاون فراہم کرنے کا اعلان

اوباما انتظامیہ شامی باغیوں سے تعاون جاری رکھے گی جبکہ سی آئی اے انہیں اردن میں عسکری تربیت دے گی، وائٹ ہاؤس


ویب ڈیسک May 28, 2014
شامی باغیوں کو 287 ملین ڈالر مالیت کے غیر عسکری ساز و سامان بھی فراہم کئے جائیں گے، وائٹ ہاؤس فوٹو؛فائل

امریکا نے شامی باغیوں کو مالی اور عسکری تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی نے شام کی صورتحال کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اوباما انتظامیہ شامی باغیوں کے ساتھ ہر قسم کا تعاون جاری رکھے گی جبکہ سی آئی اے شامی باغیوں کو اردن میں عسکری تربیت دے گی۔


ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ شامی باغیوں کو 287 ملین ڈالر مالیت کے غیر عسکری ساز و سامان بھی فراہم کئے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا شامی اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے باغیوں کو اینٹی ایئر کرافٹ میزائل کی فراہمی کا بھی مطالبہ سامنے آیا تھا تاہم ہتھیاروں کے غلط استعمال کے خدشے کے پیش نظر ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں