امریکا نے شامی باغیوں کو مالی اور عسکری تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی نے شام کی صورتحال کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اوباما انتظامیہ شامی باغیوں کے ساتھ ہر قسم کا تعاون جاری رکھے گی جبکہ سی آئی اے شامی باغیوں کو اردن میں عسکری تربیت دے گی۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ شامی باغیوں کو 287 ملین ڈالر مالیت کے غیر عسکری ساز و سامان بھی فراہم کئے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا شامی اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے باغیوں کو اینٹی ایئر کرافٹ میزائل کی فراہمی کا بھی مطالبہ سامنے آیا تھا تاہم ہتھیاروں کے غلط استعمال کے خدشے کے پیش نظر ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔