دبئی میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر قابو پانے سے متعلق منعقدہ سمٹ کوپ 28 ہوا جس میں صحت کی کیٹگری میں چائلڈ لائف فاؤنڈیشن نے پاکستان کا نام روشن کردیا۔
کوپ 28 کی صحت کی کیٹیگری میں ''زید سسٹین ایبلٹی پرائز'' کے لیے دنیا بھر سے 5 ہزار اداروں نے شمولیت اختیار کی جس میں صرف تین ممالک کے اداروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا جس میں پاکستان سے چائلڈ لائف فاؤنڈیشن شامل تھی۔ علاوہ ازیں دیگر دو ممالک میں فرانس اور انڈونیشیا کی مقامی تنظیم تھیں۔
کوپ 28 کی پُروقار تقریب میں چائلڈ لائف فاؤیشن کو حکومت کے ساتھ شراکت میں 200 ہسپتالوں میں ایمرجنسی رومز اور ٹیلی میڈیسن نیٹ ورک کے ذریعے بچوں کی ہنگامی دیکھ بھال کو بہتر بنانے میں اپنا حصہ ڈالنے کی وجہ سے صحت کے زمرے میں منتخب کیا گیا۔
اگرچہ چائلڈ لائف فاؤنڈیشن ''زید سسٹین ایبلٹی پرائز'' جیتنے میں ناکام رہی لیکن کوپ 28 میں اپنی نمایاں خدمات کی وجہ سے دنیا بھر کے رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بنی اور کوپ 28 کے فورم پر پاکستان کا پرچم نمایاں ہوا۔
علاوہ ازیں کوپ 28 میں سینیٹر شیری رحمان نے بھی ذیلی اجلاس سے خطاب کیا تھا۔