کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان دکاندار قتل شہریوں کے تشدد سے پانچ ڈاکو ہلاک

اورنگی ٹاؤن میں شہریوں کے تشدد سے تین جبکہ سرجانی میں دو ڈاکو ہلاک ہوئے


Staff Reporter December 22, 2023
(فوٹو فائل)

شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مسلح افراد نے ڈکیتی مزاحمت پر تیس سالہ نوجوان کو قتل کردیا، جبکہ شہریوں نے موقع پر تین ڈاکوؤں کو تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کردیا جبکہ سرجانی میں بھی عوام کے ہتھے چڑھنے والے دونوں ڈاکو دوران علاج دم توڑ گئے۔

تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر ون ڈی قذافی چوک نزد برکت اسپتال کے قریب ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر دکاندار 30 سالہ شہروز کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے ڈاکوؤں کو گھیر کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس پر انہیں زخمی حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں تینوں دوران علاج جانبر نہ ہوسکے۔ اُدھر سرجانی ٹاؤن میں سیمنٹ ڈپو کے مالک نے لوٹ مار کرنے والے 2 ڈاکوؤں کو فائرنگ کر کے زخمی کیا جس کے بعد انہیں شہریوں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ دونوں ڈاکو اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

عباسی شہید اسپتال میں مقتول شہروز کے والد اسلم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ڈکیتی کی وارداتیں روز کا معمول ہے ، ہمارے روڈ پر ہر ماہ اوسطاً 20 وارداتیں ہوتی ہیں اور اس سے پہلے شہروز کو تین چار بار لٹ چکا ہے جبکہ پچھلے ماہ اُسے ڈکیتوں نے دو بار لوٹا تھا۔

والد نے کہا کہ شہررز تنگ آگیا تھا جس نے غصے میں ایک ڈاکو کو پکڑ لیا تو دوسرے نے اُسے گولیاں ماردیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ہفتے والے دن پولیس اتنا آتی ہے کہ کباڑیوں سے پچاس ، پچاس روپے لیکر جاتی ہے مگر امن و امان کیلیے کوئی اقدامات نہیں کرتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں