وانا تھانے کی زیرتعمیر عمارت پر دہشت گردوں کا حملہ 5 مزدور قتل

حملہ رات کے آخری پہر میں جنوبی وزیرستان لوئر میں صدر مقام وانا سے کچھ فاصلے پر تعمیراتی مزدوروں پر کیا گیا

ابتدائی اطلاعات کے مطابق قتل کیے گئے مزدوروں کی تعداد 5 سے زیادہ بتائی جاتی ہے

تھانے کی زیر تعمیر عمارت پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے کام کرنے والے 5 مزدور قتل کردیے۔


حملہ جنوبی وزیرستان لوئر میں صدر مقام وانا سے کچھ فاصلے پر دڑہ غونڈے پر تعمیر ہونےو الے تھانے کی عمارت میں کام کرنے والے مزدوروں پر کیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں نے 5 مزدوروں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ذرائع کے مطابق مزدوروں کی تعداد 5 سے زیادہ بھی بتائی جا رہی ہے۔

دہشت گردی کا واقعہ گزشتہ شب آخری پہر میں ہوا۔ اطلاع ملنے پر ڈی پی او جنوبی وزیرستان لوئر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے جب کہ امدادی ٹیموں نے لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔ سی ٹی ڈی حکام نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہے۔
Load Next Story