امریکا کا اعتراض سلامتی کونسل میں غزہ پرووٹنگ چوتھی بار ملتوی

امریکا غزہ میں جنگ بندی سے متعلق پیش کی گئی پہلی قرارداد بھی ویٹو کرچکا ہے


ویب ڈیسک December 22, 2023
غزہ کو امداد کی فراہمی کی قرارداد یو اے ای نے پیش کی ہے:فوٹو:فائل

امریکا کے اعتراض کے بعد سلامتی کونسل میں غزہ پرووٹنگ چوتھی بار موخر کردی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ کو انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کے لیے پیش کی جانے والی قرارداد امریکا کی جانب سے ویٹو کیے جانے کے خدشے کے پیش نظر چوتھی مرتبہ ملتوی کردی گئی۔

امریکا نے قرارداد میں جنگ بندی اور دشمنی کے الفاظ استعمال کرنے پر اعتراض کیا ہے۔ قرارداد کے مسودے کو قابل قبول بنانے کے لیے رکن ممالک کے مذاکرات جاری ہیں۔ قرارداد متحدہ عرب امارات نے پیش کی ہے۔ ووٹنگ پر رائے شماری آج ہونے کا امکان ہے۔

امریکا یو اے ای کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے لیے پیش کی گئی پہلی قرارداد کو بھی ویٹو کرچکا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں 5 لاکھ 76 ہزار سے زیادہ فلسطینیوں کو بھوک اور فاقہ کشی کا سامنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں