سزائے موت اجمل قصاب نے بھارتی صدر سے رحم کی اپیل کردی

معافی کی درخواست پرنب مکھرجی کو بھیج دی،سینئر اہلکار آرتھر روڈ جیل کی تصدیق


BBC/AFP September 19, 2012
معافی کی درخواست پرنب مکھرجی کو بھیج دی،سینئر اہلکار آرتھر روڈ جیل کی تصدیق ۔ فوٹو رائٹرز

ممبئی حملوں کے مجرم اجمل امیر قصاب نے اپنی موت کی سزا معاف کرنے کے لیے بھارتی صدر سے رحم کی اپیل کردی ہے۔

اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد انھوں نے بھارتی صدر پرنب مکھرجی سے رحم کی اپیل کی ہے اور ان کی درخواست صدر کے پاس بھیج دی گئی ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق آرتھر روڈ جیل کے ایک سینئر اہلکار نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پہلے اجمل امیر قصاب کو سپریم کورٹ کی جانب سے موت کی سزا کی توثیق کرنے کا سرٹیفیکٹ سونپا گیا تھا۔

یاد رہے انہیں ممبئی حملوں کے مقدمے میں ممبئی کی ایک ذیلی عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی۔ گزشتہ فروری میں ممبئی ہائی کورٹ نے ذیلی عدالت کی طرف سے قصاب کو سنائی گئی موت کی سزا کی توثیق کر دی تھی۔ سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے پاس سزائے موت دینے کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |