پرتھ ٹیسٹ میں شکست قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

سرفراز احمد، فہیم اشرف کو ڈراپ کیے جانے امکان


ویب ڈیسک December 22, 2023
سرفراز احمد، فہیم اشرف کو ڈراپ کیے جانے امکان (فوٹو: گلف نیوز)

پرتھ ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد پاکستان کی پلئینگ الیون میں تبدیلیوں کی باز گشت سنائی دینے لگی۔

میلبرن میں 26 دسمبر سے شروع ہونے والے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم میں تین تبدیلیوں کا امکان ہے، انجری کا شکار ہونے والے خرم شہزاد، وکٹ کیپر سرفراز احمد اور آل راؤنڈر فہیم اشرف ممکنہ طور پر پلئینگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔

سینئیر وکٹ کیپر سرفراز احمد نے پرتھ ٹیسٹ میچ میں محض 7 اسکور کیے جبکہ اسٹمپ کے پیچھے دو مواقع بھی ضائع کیے، انکی جگہ محمد رضوان جبکہ فہیم اشرف کی جگہ ساجد خان کو اسکواڈ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: قومی ٹیم کیلئے بری خبر! فاسٹ بولر انجری کا شکار ہوکر سیریز سے باہر

انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے باہر ہونے والے خرم شہزاد کی جگہ حسن علی یا میر حمزہ کو پاکستان الیون کا حصہ بن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: میلبرن ٹیسٹ؛ خرم شہزاد کی جگہ کس بالر کو شامل کیا جائے گا، سعود شکیل نے عندیہ دیدیا

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گزشتہ روز آگاہ کیا تھا کہ خرم شہزاد پسلی میں اسٹریس فریکچر کا شکار ہیں، جسکی وجہ سے وہ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

انہوں نے پرتھ ٹیسٹ کے دوران اپنا ڈیبیو کرتے ہوئے اسٹیو اسمتھ، مچل مارش، ڈیوڈ وارنر اور مارنش لبوشین کی وکٹیں حاصل کیں تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔