افسوس ہے بچپن میں آپ کا خیال نہیں رکھ سکی ماہرہ خان کا جذباتی نوٹ
ہر خوشی اور غم میں آپ کے لیے حاضر رہوں گی، ماہرہ خان
شوبز انڈسٹری کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی 39 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے بچپن کی چھوٹی بچی (ماہرہ خان) کے لیے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔
پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت میں یکساں مقبولیت رکھنے والی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے 21 دسمبر کو اپنی 39ویں سالگرہ منائی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
وائرل ویڈیوز اور تصاویر میں ماہرہ خان کو اپنے بیٹے اذلان کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے اندرونی بچے کے لیے خصوصی پوسٹ بھی کی۔
ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنے بچپن کی تصویر پوسٹ کی جس کے کیپشن میں ایک طویل نوٹ لکھا، اداکارہ نے اپنے بچپن کی چھوٹی بچی (ماہرہ خان) سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ "تم ایک بہادر چھوٹی لڑکی ہو، آج میں آپ کی ہمت، محنت، خواب، آنسو اور مسکراہٹوں کی وجہ سے اس مقام پر ہوں"۔
اداکارہ نے کہا کہ "مجھے افسوس ہے کہ میں بچپن میں آپ کا خیال نہیں رکھ سکی لیکن میں اب آپ کو دیکھ رہی ہوں، آپ کی طاقت اور مایوسی کو محسوس کرتی ہوں، آپ نے ہمیشہ اپنی ذات سے سب کو خوش کیا"۔
مزید پڑھیں: ماہرہ خان شادی کے بعد لاٹھی پکڑ کر چلنے لگیں
اُنہوں نے کہا کہ "آپ میرا وہ حصہ ہو جو محبت، خوابوں اور چھوٹی چھوٹی چیزوں میں خوشی تلاش کرنے پر یقین رکھتا ہے، میں ہمیشہ آپ کی مشکور رہوں گی، ہر خوشی اور غم میں آپ کے لیے حاضر رہوں گی"۔
آخر میں اُنہوں نے چھوٹی ماہرہ خان کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ "یہ ہماری سالگرہ ہے، آپ میرے ساتھ تھیں اور ہمیشہ رہیں گی"۔
واضح رہے کہ ماہرہ خان نے رواں سال یکم اکتوبر کو اپنے قریبی دوست سلیم کریم کے ساتھ ایک پُروقار تقریب کے دوران شادی کی تھی، پاکستان سمیت بھارت میں بھی اداکارہ کی دوسری شادی کے خوب چرچے ہوئے تھے۔
سلیم کریم کے ساتھ ماہرہ خان کی یہ دوسری شادی ہے، ماہرہ خان کی پہلی شای سال 2007 میں علی عسکری کے ساتھ ہوئی تھی جن سے اداکارہ کا ایک بیٹا اذلان بھی ہے لیکن اُن کی پہلی شادی صرف 8 سال تک رہ سکی اور 2015 میں طلاق ہوگئی تھی۔