
ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ مراسلہ الیکشن کمیشن کے سیکرٹری کی جانب سے بھیجا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انتخابی عمل میں رکاوٹوں کے حوالے سے شکایات موصول ہوئی ہیں تمام شکایات کا قانون کے مطابق ازالہ کیا جائے، میڈیا کے ذریعے کاغذات نامزدگی کے حصول اور جمع کرانے کی دشواریاں کی شکایات ملی ہیں، امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھیننے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔
یہ پڑھیں : لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کا الزام درست ہے، پی ٹی آئی امیدواروں کو تنگ نہ کیا جائے، سپریم کورٹ
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے مراسلے پی ٹی آئی وفد سے ملاقات کے بعد جاری کیے گئے ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔