پی ٹی آئی امیدواروں کی شکایات دور کی جائیں الیکشن کمیشن کا چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کو خط
میڈیا کے ذریعے کاغذات نامزدگی کے حصول اور جمع کرانے کی، کاغذات نامزدگی چھیننے کی شکایات سامنے آئی ہیں، الیکشن کمیشن
پی ٹی آئی کی لیول پلینئگ فیلڈ نہ ملنے کی شکایات اور سپریم کورٹ کے حکم کے بعد الیکشن کمیشن نے شکایات دور کرنے کے لیے صوبائی الیکشن کمشنرز، چیف سیکرٹریز، آئی جیز کو مراسلے ارسال کردیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ مراسلہ الیکشن کمیشن کے سیکرٹری کی جانب سے بھیجا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انتخابی عمل میں رکاوٹوں کے حوالے سے شکایات موصول ہوئی ہیں تمام شکایات کا قانون کے مطابق ازالہ کیا جائے، میڈیا کے ذریعے کاغذات نامزدگی کے حصول اور جمع کرانے کی دشواریاں کی شکایات ملی ہیں، امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھیننے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔
یہ پڑھیں : لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کا الزام درست ہے، پی ٹی آئی امیدواروں کو تنگ نہ کیا جائے، سپریم کورٹ
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے مراسلے پی ٹی آئی وفد سے ملاقات کے بعد جاری کیے گئے ہیں۔