ہالی وڈ سپر اسٹار وِن ڈیزل کیخلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج
عدالت میں دائر کیے گئے کیس کے مطابق اداکار نے کئی برس قبل اٹلانٹا کے ایک ہوٹل میں اپنی معاون پر جنسی حملہ کیا تھا
ہالی وڈ سپر اسٹار ون ڈیزل پر ان کی ایک سابقہ معاون نے جنسی ہراسانی کا الزام لگایا ہے۔
عدالت میں دائر کیے گئے کیس کے مطابق اداکار نے کئی برس قبل اٹلانٹا کے ایک ہوٹل میں اپنی معاون پر جنسی حملہ کیا۔
اداکار کی سابقہ معاون ایسٹا جونیسن نے کہا ہے جنسی ہراسانی کا واقعہ 2010 میں 'فاسٹ فائیو' کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا جب انہوں نے فاسٹ اینڈ فیوریس کمپنی کے ساتھ کام شروع کیا تھا۔
عدالتی کیس کے مطابق جنسی ہراسانی کے واقعے کے دوسرے دن ایسٹا جونیسن کو نوکری سے فارغ کردیا گیا تھا۔
ون ڈیزل کی سابقہ معاون نے الزام لگایا ہے کہ انہیں نوکری سے صرف اس لئے نکالا گیا کہ انہوں نے اداکار کی جنسی خواہش پوری کرنے سے انکار کردیا اور مزاحمت کی تھی۔