کراچی جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کرنے پر11 اہلکار ملازمت سے برطرف

9 پولیس اہلکار جرائم پیشہ کی سرپرستی میں ملوث ہے جبکہ 2 اہلکار مسلسل غیر حاضر ہے، ایس ایس پی


ویب ڈیسک December 22, 2023
فوٹو فائل

ایس ایس پی کیماڑی نے جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کرنے پر 11 اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کردیا۔

ایس ایس پی کیماڑی عارف اسلم راؤ کے مطابق آئی جی سندھ اور کراچی پولیس چیف کے واضع احکامات ہیں کہ اپنے اپنے ضلع سے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ کیا جائے جب انکوائری کی گئی تو معلوم ہوا کہ ضلع کیماڑی کے پولیس اہلکار جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی میں ملوث ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انکوائری کی گئی تو معلوم ہوا 9 پولیس اہلکار جرائم پیشہ کی سرپرستی میں ملوث ہے جبکہ 2 اہلکار مسلسل غیر حاضر ہے جس پر 11 اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کردیا۔

پولیس کے مطابق برطرف کیے جانے والوں میں ملک ندیم ، محمد زبیر ، جمن ، محمد رفیق ، محمد اعظم ، محمد انیس ، اعجاز خان ، سہیل احمد ، راشد خان ، فہد اور جبار شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔