بیگناہوںکونشانہ بنانیوالے انسان کہلانے کے لائق نہیںا ے این پی

قوم کودہشتگردوں اورانتہا پسندوںکے خلاف یک آواز ہوناپڑیگا،اسفندیار،شاہی سید


Staff Reporter September 19, 2012
قوم کودہشتگردوں اورانتہا پسندوںکے خلاف یک آواز ہوناپڑیگا،اسفندیار،شاہی سید۔ فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان اور سندھ کے صدرسینیٹر شاہی سید نے حیدری مارکیٹ کراچی میں پلانٹڈ بم دھماکوں کے نتیجے میں بے گناہ شہریوں کی ہلاکت اورمستونگ بلوچستان میں زائرین کی بس پر بم حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ شہریوں، بچوں،عورتوں اور زائرین کو نشانہ بنانیوالے کسی طور انسان کہلانے کے لائق نہیں۔

باچا خان مرکز سے جاری بیان میں دونوں رہنمائوں نے کہا کہ دہشتگرد کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،قوم کو دہشتگردوں اور انتہا پسندوںکے خلاف یک آواز ہونا پڑے گا اوردرندگی کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں