حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی میں کروڑوں روپے مالیت کی کرنسی برآمد

ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج چلانے میں ملوث ہیں، برآمد کرنسی کی مجموعی مالیت 8 کروڑ سے زائد ہے


ویب ڈیسک December 23, 2023
ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی سے متعلق ایف آئی اے حکام کو مطمئن نہیں کر سکے

حوالہ ہنڈی کے خلاف کارروائی میں کروڑوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کمرشل بینکنگ سرکل پشاور نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے منظم گینگ کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا اور کروڑوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔

ڈائریکٹر پشاور زون نثار تنولی کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ چھاپے کے دوران گرفتار ملزمان میں فرہاد، رحیم اللہ اور صاحب زادہ نعمان شامل ہیں، جنہیں جی ٹی روڈ پشاور اور اشرف روڈ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ملزمان سے مجموعی طور پر 10 لاکھ سعودی ریال اور 62 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں، جس کی مجموعی مالیت 8 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے۔ کارروائی میں کرنسی ایکسچینج اور ہنڈی حوالہ سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہیں کر سکے۔ ملزمان ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں