دورہ آسٹریلیا دوسرے ٹیسٹ سے پہلے قومی ٹیم کو ایک اور جھٹکا

لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی فٹنس مسائل کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے۔


Sports Reporter December 23, 2023
لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی فٹنس مسائل کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے۔

دورہ آسٹریلیا میں دوسرے ٹیسٹ سے پہلے قومی ٹیم کو ایک اور جھٹکا لگ گیا۔

میلبرن میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے آغاز سے قبل ہی فاسٹ بولر خرم شہزاد کے بعد لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی فٹنس مسائل کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

میلبرن میں نعمان علی کا اپینڈکس کا آپریشن ہوا ہے جس کی وجہ سے اسپنر سیریز کے بقیہ دونوں میچز میں سلیکشن کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔

مزید پڑھیں: میلبرن ٹیسٹ؛ پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا

پی سی بی میڈیکل پینل کا کہنا ہے کہ نعمان علی کو آج اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا تاہم اسپنر کے متبادل بھجوانے یا نہ بھجوانے کا فیصلہ سلیکشن کمیٹی ٹیم انتظامیہ سے مشاورت کے بعد کرے گی۔

مزید پڑھیں: ابرار احمد پہلے ٹیسٹ سے باہر، ساجد خان کو آسٹریلیا بھیجنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران اسپنر ابرار احمد، فاسٹ بولر خرم شہزاد بھی انجری کا شکار ہوکر سیریز سے باہر ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں