پاکستان ہاکی فیڈریشن میں صدارت کے لئے پھرکھینچاتانی

نامزد صدر پی ایچ ایف اہڈیاک کلب اسکروٹنی کے ساتھ ہاکی فیڈریشن کے نئے انتخابات کرائیں گے


Sports Reporter December 23, 2023
نامزد صدر پی ایچ ایف اہڈیاک کلب اسکروٹنی کے ساتھ ہاکی فیڈریشن کے نئے انتخابات کرائیں گے

پاکستان ہاکی فیڈریشن میں صدارت کےعہدےکے لئےایک بارپھرکھینچاتانی شروع ہوگئی ہے۔

پی ایس بی نے پانچ رکنی ایڈہاک کمیٹی بنانےکا فیصلہ کرلیا۔ ہاکی فیڈریشن کے پیٹرن نگران وزیر اعظم نے آئی پی سی کے تین امیدواروں میں سے ایک طارق حسین مسوری بگٹی کو نیا صدر پی ایچ ایف نامزد کیاتھا، جس کی توثیق پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بھی نوٹیفکیشن کے ذریعے کردی ہے۔

نامزد صدر پی ایچ ایف اہڈیاک کلب اسکروٹنی کے ساتھ ہاکی فیڈریشن کے نئے انتخابات کرائیں گے، جس کے لیے پانچ رکنی کمیٹی جلد تشکیل دی جائے گی۔

دوسری جانب پی ایچ ایف کےموجودہ صدربریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے اس اقدام کو غیرآئینی قرار دیتے ہوئے صدر کا عہدہ چھوڑنے سے انکار کردیا۔

خالد سجاد کھوکھر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت نے ہاکی فیڈریشن کا ایڈہاک بنیادوں پر صدر لگا کر دائرہ اختیار سے تجاوز کیا، اس کا اقدام غیرقانونی اور غیر آئینی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں