پرینک بنانے کا شوق پانچویں کلاس کے طالبعلم نے خود کوپھانسی دے دی

طالب علم کے موبائل فون سے پھانسی کے طریقوں والی متعدد ویڈیوز ملیں، پولیس حکام


ویب ڈیسک December 23, 2023
بچے کے والد نے حادثے کی تصدیق کردی:فوٹو:فائل

سوشل میڈیا دیکھ کر پرینک ویڈیو بنانے کی کوشش کرنے والا پانچویں جماعت کا طالب علم جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہمیر پور شہر کا رہائشی 11 سالہ نکھل راجو سوشل میڈٰیا پر پرینک ویڈیوز اور ریلیز دیکھنے کا شوقین تھا۔ نکھل نے سوشل میڈیا پر پھانسی لگانے کی ویڈیو دیکھی اور خود بھی ایسی ہی ویڈیو بنانے کی کوشش کے دوران رسی کے پھندے میں لٹک کر ہلاک ہوگیا۔

نکھل کے والد کا کہنا ہے کہ اسے کمرے میں بیہوش دیکھ کر اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 11 سالہ طلب علم کے موبائل فون سے پھانسی لگانے جیسی اور ویڈیوز بھی ملی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔