پرویز الہیٰ کو رپورٹس کلیئر ہونے پر اسپتال سے پھر اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا

پرویز الہیٰ کو دل میں تکلیف اور سینے میں انفیکشن کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا


ویب ڈیسک December 23, 2023
پرویز الہٰی کا جیل میں بھی طبی معائنہ کیا گیا:فوٹو:فائل

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودہدری پرویز الہٰی کو دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ٹیسٹ کی رپورٹ درست آنے کے بعد انہیں دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

اڈیالہ جیل کے حکام کے مطابق چوہدری پرویز الہیٰ کا جیل اسپتال میں معائنہ کیا گیا۔ دل کی تکلیف کے باعث پرویز الہٰی کو راولپنڈی انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے چوہدری پرویز الہٰی نے گزشتہ رات سے دل میں تکلیف کی شکایت کی تھی۔ ان کے سینے میں بھی انفیکشن ہوا ہے۔

پرویز الہیٰ کی ای سی جی، ایکو اور خون کے ٹیسٹ کیے جن کی رپورٹس کو ڈاکٹرز نے تسلی بخش قرار دیا جبکہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے تھلیسیمیا کا ٹیسٹ کروانے سے انکار کیا۔

بعد ازاں ڈاکٹرز کی اجازت کے بعد چوہدری پرویز الہی کو اسپتال سے ڈسچارج کر کے دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔